جمعہ 2 مئی 2025 - 18:39
 ہمارا کردار اسلامی اخلاق کا آئینہ دار ہونا چاہیے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین ہاشمی نژاد نے کہا: ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے عمل سے اسلامی اخلاق و کردار کی پہچان بنیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر جم میں امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی ہاشمی نژاد نے روحانیوں کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت اور ہفتہ معلم کی مناسبت سے مبارکباد نیز شہر بندرعباس کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہمانوں سے تعزیت کی اور ماہ مبارک رمضان میں روحانیت کی قابل قدر کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسی طرح باقی سال بھر بالخصوص آئندہ ماہ محرم میں تبلیغی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔

 ہمارا کردار اسلامی اخلاق کا آئینہ دار ہونا چاہیے

انہوں نے کہا: اس نشست کے انعقاد کا مقصد تبلیغی امور میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور علما کی قیمتی آرا، تنقیدات اور تجاویز کو سننا اور ان میں بہتری پیدا کرنا ہے۔

امام جمعہ جم نے کہا: اس سے پہلے کہ ہم معاشرے کی اصلاح کریں، ہمیں خودسازی کی جانب قدم بڑھانا چاہیے اور امام جعفر صادق علیہ السلام کا یہ فرمان "کُونُوا دُعَاةَ النَّاسِ‌ بِأَعْمَالِکُمْ" یعنی لوگوں کو اپنے عمل سے دعوت دو، کو اپنے لیے شعار بنانا چاہیے تاکہ ہمارا کردار اور عمل اسلامی اخلاق کا حقیقی نمونہ بن جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha